رخشان ڈویژن کا قیام احساس محرومی سے نجات کی پہلی کڑی ہے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو احساس محرومی ختم کرنے کیلئے دن رات کو شاں ہیں ، معاون خصوصی برائے اطلاعات محمد بلال خان کاکڑ

جمعرات 24 مئی 2018 17:48

رخشان ڈویژن کا قیام احساس محرومی سے نجات کی پہلی کڑی ہے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو احساس محرومی ختم کرنے کیلئے دن رات کو شاں ہیں ، معاون خصوصی برائے اطلاعات محمد بلال خان کاکڑ
کوئٹہ۔ 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات محمد بلال خان کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رخشان ڈویژن کا قیام احساس محرومی سے نجات کی پہلی کڑی ہے ۔ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبے کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے دن رات کو شاں اور سر گرم عمل ہے ۔

انہوںنے کہا کہ رخشان ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر خاران میں ہونے کی وجہ سے وہاں کے لوگوں کے مسائل کا ازالہ ان کی دہلیز پر ہوگا ۔

(جاری ہے)

حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام کو پہنچانا ہی ہماری کامیابی ہے ۔ حکومت عوام کے فلاح وبہبود کے لئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی ۔ صوبائی حکومت کے اقدامات عوام کے فلاح وبہبود کیلئے نہایت مختصر مدت کے باوجود اپنی مثال آپ ہے ۔ عوام کی بہتری اور حقوق کی بجا آوری ہماری اولین ترجیح ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ صوبے کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم مل جل کرکام کریں ۔ محنت اور لگن کا میابی کو ہمارا مقدر بنا دے گی ۔ اور وہ وقت دور نہیں جب ہم بھی شانہ بشانہ ترقی کے عمل میں شامل ہوکر وطن عزیز کی خدمت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں