عام انتخابات مقرر ہ وقت پر ہوں گے، صوبائی وزیراطلاعات

گرمی کا موسم کسی طرح بھی انتخابات کے بروقت کرانے میں رکاوٹ نہیں ہوگا ،لوگ پانچ سال کے بعد اپنے نمائندے آزادانہ اور منصفانہ ماحول میں منتخب کریں گے ، ملک خرم شہزاد کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 19 جون 2018 18:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات انفارمیشن وٹیکنالوجی ملک خرم شہزاد نے کہاہے کہ عام انتخابات مقرر ہ وقت پر ہوں گے اور گرمی کا موسم کسی طرح بھی انتخابات کے بروقت کرانے میں رکاوٹ نہیں ہوگا ،لوگ پانچ سال کے بعد اپنے نمائندے آزادانہ اور منصفانہ ماحول میں منتخب کریں گے ،ہماری کوشش ہے کہ عوام کو کسی قسم کی کوئی شکایت کا موقع نہ ملیں ،صوبے میں امن وامان کو برقرار رکھنا حکومت کی اولیت کوشش ہوگی ،انہوں نے یہ بات منگل کے روز کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاء الرحمان ،جنرل سیکرٹری عبدالخالق رند ،ڈی جی پی آر محکمہ تعلقات عامہ شہزادہ فرحت اللہ اور دیگر سینئر صحافی بھی موجود تھے ،صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ نگراں وزیراعلی بلوچستان علائو الدین مری کی قیادت میں بلوچستان کی مخلوط نگراں کابینہ ایک ٹیم ورک کے طورپر کام کررہی ہے ہمارا اصل مقصد انتخابات مقررہ وقت پر کرانا ہے انشاء اللہ عام انتخابات مقررہ وقت اور آزادانہ ومنصفانہ ہوں گے ،کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان جو ان دنوں شدید گر می کی لپیٹ میں ہے جبکہ انتخابات کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں پیدا ہو گی اور عوام 25جولائی کو بھر پور انداز میں انتخابات میں حصے لیں گے ،انہوں نے کہاکہ سیف سٹی کا منصوبہ شروع ہوچکا ہے جو جلد مکمل ہوجائیگا ،انہوں نے کہاکہ صرف بلوچستان یا پاکستان میں حالات خراب نہیں ہے بلکہ پوری دنیا میں چھوٹے موٹے واقعات ہوتے رہتے ہیں اور ایسے واقعات سے گھبرانا نہیں چاہیے یہ خوش آئندہ بات ہے کہ کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں مختلف سیاسی جماعتوں کی قائدین جوش وخروش سے عام انتخابات میں حصے لے رہے ہیں اور مقامی انتظامیہ مکمل تعاون کررہی ہے ،نگراں حکومت کا اصل مقصد مقررہ وقت پر انتخابات کرانا ہے جو ہر حالت میں ہوں گے کسی کو اس بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے ہم سب ٹیم ورک کے طورپر الیکشن کو مقررہ وقت پر کرانے کیلئے مصروف ہیں اور انشاء اللہ ہر صورت میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں