بلوچستان کی بیوروکریسی میں تقریاں و تبادلے، چھ ڈویژنز کے کمشنر،سیکرٹری داخلہ ،پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ تبدیل

بدھ 20 جون 2018 19:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) بلوچستان کی بیوروکریسی میں تقریاں و تبادلے چھ ڈویژنز کے کمشنر،سیکرٹری داخلہ ،پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ تبدیل ، بدھ کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عثمان علی خان کو کمشنر نصیرآباد ڈویژن،محمدایاز مندوخیل کو کمشنر سبی ڈویژن،سعید جمالی کو کمشنر قلات ڈویژن ،ہاشم غلزئی کو کمشنر کوئٹہ ڈویژن ،بشیر احمد کو کمشنر ژوب ڈویژن،جا وید انور شاہوانی کو کمشنر مکران ڈویژن تعینات کردیا گیا جبکہ حیدر علی شکوکو سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور،بابر خان کو وزیراعلیٰ کا پرنسپل سیکر ٹری ،جبکہ غلام علی بلوچ کو عارضی ممبر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم تعینات کردیا گیا،تمام تعیناتیاں الیکشن کے عمل کو شفاف بنا نے کے حوالے سے کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں