میر سرفراز بگٹی نے نوابزادہ گہرام بگٹی کی کاغذات نامزدگی کی منظوری کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

جمعہ 22 جون 2018 23:21

میر سرفراز بگٹی نے نوابزادہ گہرام بگٹی کی کاغذات نامزدگی کی منظوری کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے نوابزادہ گہرام بگٹی کی کاغذات نامزدگی کی منظوری کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز اپنے وکیل کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی توسط سے آئینی درخواست دائر کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 10 سے نامزد امیدوار نوابزادہ گہرام بگٹی نے کاغذات نامزدگی میں اثاثہ جات دائر نہیں کئے ہیں اس لئے اس سلسلے میں عدالت احکامات دیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی بھی حلقہ پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں