انتخابات میں ان سیاسی قو توںکا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے جنہوں نے اقتدارمیں آکر بلوچ کاز کو نقصان پہنچایا ،میر اسداللہ بلوچ

عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، بلوچستان کے ساحل ووسائل پر کوئی بھی سودا بازی نہیں کرینگے،مرکزی سیکرٹری جنرل بلوچستان نیشنل پارٹی

اتوار 24 جون 2018 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر اسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ان سیاسی قو توںکا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے جنہوں نے اقتدارمیں آکر بلوچ کاز کو نقصان پہنچایا انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اقتدارمیں آکر عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے بلوچستان کے ساحل ووسائل پر کوئی بھی سودا بازی نہیں کرینگے اور نہ ہی ذاتی مفادت کی خاطر عوام کا سودا کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘ ‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اپوزیشن میں ہو یا اقتدار میں ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے کیونکہ جو لوگ اقتدار میں آئے انہوں نے کبھی بھی عوام کے مفادات کا خیال نہیں ر کھا بلکہ اقتدار میں آکر اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی جس کی وجہ سے آج وہ انتخابات میں انتخابی مہم چلانے کے قابل نہیں ہے انہوں ںے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)نے مظلوم قوم کی سیاست کی ہے کبھی ذاتی مفادات کی خاطر عوام کا سودا نہیں کیا ہیآج( عوامی) میں لوگوں کی جوق در جوق شمولیت گزشتہ دور حکومت کی کارکردگی کا نتیجہ ہے نیشنل نے اڑھائی سال کی سی ایم شپ کے ساتھ پانچ سال وزارت کے مزے لوٹتے رہے لیکن عوام کی حالت نہیں بدلی آج بلوچستان کے غریب عوام بجلی پانی صحت ایجوکیشن زراعت ودیگر بنیادی ضروریات سے محروم ہیں لیکن حکمران لگژری گاڑیوں کے مالک ہوئے انکا قصور انہیں گزشتہ الیکشن میں ووٹ کرنے کا تھا 25جولائی2018کادن عوام کی عدالت کا دن ہے کس کو احتساب لینا ہے پنجگور کے بہ شعور ہوچکے ہیں وہ اپنے اچھے برے کی تمیز کریں انہوں نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ان سیاسی قو توںکا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے جنہوں نے اقتدارمیں آکر بلوچ کاز کو نقصان پہنچایا انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اقتدارمیں آکر عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے بلوچستان کے ساحل ووسائل پر کوئی بھی سودا بازی نہیں کرینگے اور نہ ہی ذاتی مفادت کی خاطر عوام کا سودا کیا جائیگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں