اکابرین کے نقش قدم پر چل کرملکی آئین کے تحت پشتونوں اور دیگر اقوام کے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے،انجینئر زمرک خان اچکزئی

اتوار 24 جون 2018 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد عوام کے حقوق کے لئے جمہوری انداز میں جدوجہد کرینگے ملک کی تاریخ میں ہماری بہت بڑی قربانیاں ہے اور ہمارے اکابرین کے نقش قدم پر چل کرملکی آئین کے تحت پشتونوں اور دیگر اقوام کے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ صوبے میں برادر اقوام کے درمیان نفرتوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور کارکردگی کی بنیادی پر ہر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے میدان میں اترے ہیں اتحاد واتفاق سے ہی عوامی مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے زئی وخیلی کی نام پر سیاست کرنے والوں نے ہمیشہ عوام کو پسماندہ رکھنے کی کوشش کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ عبداللہ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی رہنمائوں حاجی عبدالجبار کاکڑ ، ملک عثمان اچکزئی، سابق سینیٹر دائود خان اچکزئی، لالاخان مسے زئی، جمیل پیر علیزئی، ملک کرم خان کاکوزئی ، سبحان اللہ کاکڑ اور حاجی مراد خان غبیزئی سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح 2008 کے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر میدان میں جائیں گے کیونکہ دس سال کے دوران ہمیشہ علاقے کے مفاد کو مد نظر رکھ کر ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کو بہتر بنانے کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی اور وسائل میں رہ کر علاقے کی ترقی وخوشحالی کے لئے کردا رادا کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ علاقے کی ترقی وخوشحالی کے لئے علاقے کے معتبرین اور عوام کو ساتھ لے کر برابری کی بنیاد پر ان کو حقوق دیئے جائے انہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں زئی وخیلی کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کرینگے کیونکہ وزئی وخیلی کی سیاست نے ترقی وخوشحالی کی راہ میں رکائوٹ پیدا کی انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں برادرانہ طور پر زندگی گزارنے کی کوشش کرینگے کیونکہ شروع سے لے کر آج تک صوبے میں برادر اقوام کو لڑانے کی کوشش کی گئی ہے مگر اب ان سازشوں کو ہر صورت ناکام بنائینگے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں