کوئٹہ،تحریک انصاف عوام کے دلوں کی دھڑکن بن کی چکی، فیصل خان کاکڑ

عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہو کر ایوان میں پہنچ کر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، پی بی25 سے تحریک انصاف کے امیدوار

اتوار 24 جون 2018 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماء حلقہ پی بی25 کے امیدوارملک فیصل خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے دلوں کی دھڑکن بن کی چکی ہے اور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہو کر ایوان میں پہنچ کر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلی گل محمد میں کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر سید حمید اللہ آغا، محمد عمر کاکڑ، شادی خان، شہباز خان، گل خان ، نذر زمرد، نسیم خان، ڈاکٹر حسین، ثناء اللہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ملک فیصل خان کاکڑ اور دیگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر کی طرح بلوچستان سے بھی کرپشن ، اقرباء پروری، لوٹ مار کو ختم کر کے عوام کی حکمرانی کو یقینی بنانا چا ہتی ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے گزشتہ کئی عرصے سے ان تمام ناروا اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج ہے جس کے لئے کئی دنوں کے دھرنے ، احتجاجی جلسے بھی منعقد کئے اور آج عوام پاکستان تحریک انصاف کو اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لئے ایک روشن کرن تصور کر رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عوام کے امنگوں کی دھڑکن بن چکے ہیں اور آنیوالے دور پی ٹی آئی کا ہے آنیوالے انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کر اکر ایوان میں بھیجیں گے تاکہ یہ امیدوار عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کر کے ملک اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے اور عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی اس لئے ہماری عوام سے بھی یہی گزارش ہے کہ وہ عوام کے حقیقی نمائندوں کو اپنے ووٹ کے ذریعے کامیاب کراکر ایوان میں بھیجیں تاکہ وہ ان کی مشکلات کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں