نگران وزیراعظم جسٹس (ر) وزیراعظم ناصرالملک کاکمبائنڈملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ )کوئٹہ کادورہ،سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والے زیرعلاج افراد کی عیادت

اتوار 15 جولائی 2018 13:00

کوئٹہ۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) وزیراعظم ناصرالملک نے اتوارکوکمبائنڈملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ )کوئٹہ کادورہ کرکے سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والے زیرعلاج افراد کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی ،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری اورنگران وفاقی وزیرریلوے خورشید روشن بروچہ بھی نگران وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔نگران وزیراعظم (ر) ناصرالملک نے ہسپتال انتظامیہ کوزخمیوں کوبہترطبی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔نگران وزیراعظم کے دورے کے موقع پر کوئٹہ شہر کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں