سانحہ مستونگ،پشاوراوربنوں،کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم سوگ ،قومی پرچم سرنگوں

اتوار 15 جولائی 2018 13:00

کوئٹہ۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) سانحہ مستونگ،پشاور اوربنوں بم دھماکے میں شہید افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 15 جولائی (اتوارکو) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم سوگ منایاگیاجبکہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم بھی سرنگو ں رہا کوئٹہ ،مستونگ ،قلات ،سبی ،سمیت صوبے کے دیگرعلاقوں میں فضاء انتہائی سوگوار رہی جبکہ سیاسی ومذہبی جماعتوں نے سانحہ مستونگ کے پیش نظر سوگ کا اعلان کرتے ہوئے 3 دن کیلئے انتخابی مہم معطل کردی ہے ۔

(جاری ہے)

سروان ہاوس میں شہید نوابزادہ سراج رئیسانی اوردیگر شہداء کی فاتحہ خوانی جاری ہے جبکہ دوسری جانب کوئٹہ کی شاہراہیںسنسان ،ٹریفک معمول کے کم اورکاروباری وتجارتی مراکز بند ہیں اورکوئٹہ سمیت صوبے بھر کی کی سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں ہے جبکہ سٹرکوں پرکالے جھنڈے لگائے گئے ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں