وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی کوئٹہ آمد، شہید سراج رئیسانی کے خاندان سے اظہار تعزیت

سی ایم ایچ کوئٹہ میں سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی عیادت، ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

اتوار 15 جولائی 2018 15:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے شہید سراج رئیسانی کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جاری بیان کے مطابق اتوار کو نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک ساراوان ہاؤس کوئٹہ پہنچے ۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعظم نے شہید سراج رئیسانی کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔بعد ازاں وزیراعظم سی ایم ایچ کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں