ہمیں کہا گیا کہ انتخابی مہم کو بند کریں

دشمن کا مقصد الیکشن کو ملتوی کرنا ہے اگر الیکشن ملتوی ہوئے تو دہشت گرد کامیاب ہو جائیں گے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کچھ بھی ہو جائے جلسے ملتوی نہیں کریں گے، پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی پریس کانفرس میں گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 15 جولائی 2018 16:06

ہمیں کہا گیا کہ انتخابی مہم کو بند کریں
کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کرنے کے بعد پریس کانفرس کی۔پریس کانفرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سراج رئیسانی ایک محب وطن پاکستانی تھے۔سراج رئیسانی کو محب وطن پاکستانی ہونے کی وجہ سے ٹارگٹ کیا گیا۔

ہم مشکل وقت میں بلوچ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔سانحہ اے پی ایس کے بعد سانحہ مستونگ پاکستان میں سب سے بڑا سانحہ ہے۔ مستونگ میں بڑا نقصان ہوا ہے۔پوارا پاکستان سوگ میں مبتلا ہے۔ اس طرح کی دہشت گردی کے واقعات انتخابات کو متاثر کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ہمیں بھی کہا گیا کہ انتخابی مہم کو بند کریں، دشمن کا مقصد الیکشن کو ملتوی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اگر الیکشن ملتوی ہوئے تو دہشت گرد کامیاب ہو جائیں گے۔

دہشت گردوں سے ڈر کر انتخابی مہم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کچھ بھی ہو جائے جلسے ملتوی نہیں کریں گے۔دہشت گرد چاہتے ہیں کہ انتخابی مہم اور الیکشن کے نظام کو متاثر کیا جائے۔پلان یہ ہے کہ سارے ملک کو اکھٹا ہونا پڑے گا۔اس ساری دہشت گردی کے پیچھے پاکستان کا دشمن ہے۔دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا ۔

نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد نہ ہونے کی وجہ سے یہ سب مشکلات پیش آ رہی ہیں۔پولیس، فوج اور سولین ادارے مل کر دہشت گردی پر قابو پائیں گے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ ہمیشہ ایمپائیرز کے ساتھ مل کر الیکشن جیتی ہے لیکن اس بار انہیں شکست ہو گی۔شہباز شریف دھاندلی کے ماسٹر ہیں۔ہم نے 2013کے انتخابات میں بھی کہا تھا کہ دھاندلی ہو رہی ہے جن لوگوں کے اوپر کرپشن کے کیسز ہیں ان کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بنا سکتے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں