مستونگ دھماکے کے پیچھے پاکستان کے دشمن ہیں ، عمران خان

یہ دشمن ملک کے اندر بھی ہیں اور باہر بھی ،تمام اداروں کو مل کر دہشت گردی کو شکست دینی ہے ،نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے مشکلات بڑھی ہیں ،ہم کرپٹ لوگوں کیساتھ اتحاد نہیں کریں گے ، شہباز شریف دھاندلی کا ماسٹر ہے چیئرمین تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 15 جولائی 2018 16:30

مستونگ دھماکے کے پیچھے پاکستان کے دشمن ہیں ، عمران خان
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکے کے پیچھے پاکستان کے دشمن ہیں ، یہ دشمن ملک کے اندر بھی ہیں اور باہر بھی ،تمام اداروں کو مل کر دہشت گردی کو شکست دینی ہے ،نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے مشکلات بڑھی ہیں ،ہم کرپٹ لوگوں کیساتھ اتحاد نہیں کریں گے ، شہباز شریف دھاندلی کا ماسٹر ہے۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مستونگ دھماکے کے پیچھے پاکستان کے دشمن ہیں ، یہ دشمن ملک کے اندر بھی ہیں اور باہر بھی ، یہ دھماکے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ، ہمیں کہا گیا کہ آپ الیکشن کمپین اور جلسے ختم کردیں ، ہم بالکل ایسا نہیں کریں گے ، اگر ایسا کیا تو دشمن کامیاب ہو جائیں گے ،25جولائی کے انتخابات پاکستان کیلئے بہت اہم ہیں ، سراج رئیسانی محب وطن پاکستانی تھے ، سانحہ مستونگ پر سارا پاکستان افسردہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سال کی قیادتوں نے ٹائم ہی نہیں دیا ، تمام اداروں کو مل کر دہشت گردی کو شکست دینی ہے ، 2013کی نسبت آج حالات بہت بہتر ہیں ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے مشکلات بڑھی ہیں ، اقتدار میں آنے کا فائدہ جب منشور پر عمل نہ ہو، ہم کرپٹ لوگوں کیساتھ اتحاد نہیں کریں گے ، کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف دھاندلی کا ماسٹر ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں