حکومت سیکیورٹی معاملے پر اپنا بہترین کردار ادا کرے، چیئرمین پیپلز پارٹی

پیر 16 جولائی 2018 14:34

حکومت سیکیورٹی معاملے پر اپنا بہترین کردار ادا کرے، چیئرمین پیپلز پارٹی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سیکیورٹی کے معاملے پر اپنا بہترین کردار ادا کرے، ہمیں بتایا گیا کہ دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی ہے،25جولائی کو عوام اپنی بہترین رائے کا استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر سے لے کر بلوچستان تک دہشت گردی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، الیکشن ہوں گے، سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہو گا، حکومت سیکیورٹی کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرے، ہمیں بتایاگیا کہ دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی ہے، الیکشن سے پہلے ہی افسوسناک واقعات وقوع پذیر ہو گئے ہیں، 25جولائی کو عوام اپنی بہترین رائے کا استعمال کریں گے، ہمیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کی ضرورت ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں