بلوچستان کو کسی جاگیردار اور سرمایہ دار کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑینگے ،،مولانا عبدالغفور حیدری

قوم 25 جولائی کو قوم اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر گھروں سے نکلیں اور نیک وصالح قیادت کو کامیاب بنائیں،مر کزی جنرل سیکرٹری جمیعت علمائے اسلام

پیر 16 جولائی 2018 17:20

بلوچستان کو کسی جاگیردار اور سرمایہ دار کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑینگے ،،مولانا عبدالغفور حیدری
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل پی بی 32کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ قوم25جولائی گھروں سے نکلیں اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر کتاب پر ٹھپہ لگائیں ، استحصالی قوتوں سے قوم کو نجات دلائینگے ، بلوچستان کو کسی جاگیردار اور سرمایہ دار کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑینگے یہاں غریب کو نان جویں میسر نہیں جبکہ جاگیردار کا کتا بھی عیاشی کرکے سوتا ہے ، مجلس عمل کی قیادت کے پاس صوبے کے مسائل کا حل اور اور باصلاحیت رجال کار موجود ہیں جو ملک وصوبے کی نبض کو سمجھنے والے لوگ ہیں ، معاشرے میں تبدیلی بدتہذیب بد اخلاق اور کرپٹ مافیا سے نجات نیک اور صالح قیادت کی صورت میں ممکن ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قمبرانی بڑو،کلی کمالو وکیچی بیگ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم 25 جولائی کو قوم اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر گھروں سے نکلیں اور نیک وصالح قیادت کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے کشکول تھوڑنے کی بات کی مگر کشکول نہیں ٹوٹا یہاں روٹی کپڑا اور مکان کی بات کی گئی مگر لوگ بے گھر ہوئے انہوں نے کہا بلوچستان کے عوام کو کسی جاگیردار اور سرمایہ دار کی رحم وکرم پہ نہیں چھوڑینگے یہاں کے محکوم ومظلوم ومحکوم عوام کے وسائل پہ انکا حق دلوائینگے انہوں نے کہا کہ غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے لیکن سرمایہ دار کا کتا بھی عیاشی کرکے سوتا ہیں اس نظام زر کو بدلنا ہوگا انہوں نے کہا کہ مجلس عمل سی پیک منصوبہ کو اس وقت ملک کے مفاد میں بہتر سمجھتا ہے جب یہاں کے مقامی آبادیوں کو اسکے ثمرات ملیں گے ،انہوں نے کہا چاہتے ہیں کہ سی پیک منصوبوں میں مقامی آبادی کی روزگار چھوٹی صنعتوں کا فروغ اور کسان ومزدوروں کیلئے سود مند پالیسیوں کا اجراء وقومی صنعتوں کی بحالی کیلئے کردار ادا کرینگے جبکہ بجلی کی تقسیم وترسیل کا کا موثر نظام اور توانائی کے متبادل زرائع پہ عملدرآمد کو یقینی بنائینگے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہیں پارلیمنٹ کے فیصلوں کی توہین نہیں ہونی چائیے ملک میں اسلامی قوانین کے نفاذ کیلئے آئین پاکستان کی رو سے پارلیمنٹ نے متفقہ قراداد پاس کی ہیں لیکن وہ تاحال عملدرآمد کے منتظر ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں