سراج رئیسانی کے بیٹے نے حب الوطنی کی شاندار مثال قائم کردی

میرے والد نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا،وطن کے لیے ،میرے خون کی ضرورت ہوئی تو حاضر ہے،جمال رئیسانی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 جولائی 2018 20:59

سراج رئیسانی کے بیٹے نے حب الوطنی کی شاندار مثال قائم کردی
مستونگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جولائی 2018ء) : سراج رئیسانی کے بیٹے نے حب الوطنی کی شاندار مثال قائم کردی۔جمال رئیسانی میرے والد نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا،وطن کے لیے ،میرے خون کی ضرورت ہوئی تو حاضر ہے۔سراج رئیسانی کے صاحبزادوں نے بھی اپنے شہید والد کے قدموں پر قدم رکھنے کے عزم کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 13جولائی کو بلوچستان عوام نیشنل پارٹی کے رہنماء سراج رئیسانی کے قافلے پرخود کش حملہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجہ میں سراج رئیسانی سمیت 130 افراد شہید اور 150 کے قریب کارکنان شدید زخمی ہو ہو گئے ۔

سراج رئیسانی کی شہادت نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا ، سوشل میڈیا صارفین نے سچے اور محب الوطن سراج رئیسانی کو ان کی تصاویر کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

سراج رئیسانی کی شہادت کے بعد ان کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور ان تمام تصاویر میں سراج رئیسانی کو قومی پرچم کے ساتھ دیکھا گیا۔
سراج رئیسانی پی بی 35 میں اپنے بڑے بھائی سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کے مد مقابل بلوچستان نیشنل پارٹی کے اُمیدوار تھے جو دھماکے میں پہلے تو زخمی ہوئے لیکن بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

اس سے پہلے انکے ایک صاحبزادے بھی ایسے ہی دہشتگرد کاروائیوں کا نشانہ بن کر شہید ہو چکے ہیں تاہم اس سب کے باوجود سراج رئیسانی کے اہل خانہ کے جوش و خروش اور وطن سے محبت میں کمی نہیں آئی ۔سراج رئیسانی کے بیٹے نے میڈیا سے بات کرتے یوئے کہا کہ میرے والد اور بھائی نے وطن کے لیے جان دی ،مجھے اپنے والد پر فخر ہے۔اس موقع پر جمال رئیسانی کا کہنا تھا کہ میرے والد نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اگر وطن کے لیے مرے خون کی ضرورت ہوئی تو اس قربانی سے بھی گریز نہیں کروں گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں