عوام نے خدمت کا موقع دیا اور اللہ کے حکم سے اگر منتخب ہوئے تو بلوچستان بھر میں اعلی تربیتی مراکز بنائیں گے ،سردار یار محمد رند

اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے بلوچستان کو پسماندگی سے نکال کر ایک روشن مستقبل مہیا کریں گے، صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان

جمعہ 20 جولائی 2018 22:38

عوام نے خدمت کا موقع دیا اور اللہ کے حکم سے اگر منتخب ہوئے تو بلوچستان بھر میں اعلی تربیتی مراکز بنائیں گے ،سردار یار محمد رند
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہاہے کہ اگر عوام نے خدمت کا موقع دیا اور اللہ کے حکم سے اگر منتخب ہوئے تو بلوچستان کے ہر ڈویژن میں بہترین یونیورسٹیز ، ووکیشنل کالج ، اور نوجوانوں کے اعلی تربیتی مراکز بنائیں گے تعلیم کے شعبہ میں ایمرجنسی بنیادوں پر اصلاحات لاکرہر یونین کونسل تک بہترین تعلیمی ادارے بنائیں گے نصیرآباد ڈویژن میں بہترین زرعی یویورسٹی ہماری اولین ترجیح ہوگی بلوچستان کی ترقی اور امن و امان کے لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے بلوچستان کو پسماندگی سے نکال کر ایک روشن مستقبل مہیا کریں گے جہاں امیروں کے ساتھ ساتھ غریبوں کے بچے بھی تمام بنیادی سہولتوں سے فائدہ آٹھاسکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 260 الیکشن مہم میں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے اور کارنر میٹنگز میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کی واحد جماعت ہے جس سے پورے پاکستان کو امیدیں وابستہ ہیں پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کریں گی آج بلوچستان میں نہ پانی ہے اور بجلی کے ناقص نظام کی وجہ سے زراعت کا شعبہ تباہ حالی کا شکار ہے پٹ فیڈر اور کھیرتھر کینال کو پہلی ترجیحات میں مکمل کریں گے اور اس سے علاقے کی عوام کو فائدے پہنچائیں گے پٹ فیڈر اور کھیرتھر کینال ایک بہت بڑا سرمایہ ہے لیکن بدقسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے آج تک اس سرمائے سے فائدہ آٹھانے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئیے انشاء اللہ بلوچستان میں بہترین اقدامات کرکے صوبہ کو ترقی یافتہ بنائیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 25 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں