غیر تصدیق شدہ خبر وں سے انتشارپھیل سکتا ہے، میڈیا کو ایسی خبروں کی تشہیر سے اجتناب کرنا چاہیے، وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد

جمعہ 20 جولائی 2018 23:50

کوئٹہ۔20جولا ئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) نگران صوبائی وزیراطلاعات و نشریات بلوچستان ملک خرم شہزاد نے کہا ہے کہ غیر تصدیق شدہ خبر وں سے انتشارپھیل سکتا ہے میڈیا کو ایسی خبروں کی تشہیر سے اجتناب کرنا چاہیے،مثبت خبروں کی تشہیر سے معاشرے میں استحکام پیدا کیا جاسکتا ہے،نگران صوبائی حکومت بلوچستان نے الیکشن کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں ،سانحہ مستونگ جیسے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیرونی قوتوں اور ان کے آلہ کاروں کو پاکستان اور بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہوپا رہی ہے،صوبے میں الیکشن کی مانیٹرنگ کرنے کے لیے حساس پولنگ اسٹیشنز پر خفیہ کیمرئے نصب کیئے جارہے ہیں،پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ عملہ کو پینے کے صاف پانی سولر سسٹم سمیت تما سہولیات میسر کی جائیں گی،عوام اور حکومتی مشینری سمیت تمام قومی ادارئے استحکام پاکستان کے لیے ایک پیج پر متفق ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں ڈپٹی کمشنر امیر فضل اویسی ،سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس عبدالحق عمرانی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت میں کیا ،اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات بلوچستان ملک خرم شہزاد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کرتے ہوئے غیر تصدیق شدہ خبروں کی تشہیر سے اجتنابکیونکہ غیر تصدیق شدہ خبروں سے الیکشن جیسے حساس موقع پر انتشار پھیل سکتا ہے جو معاشرتی بگاڑ اور امن و امان کی کرابی کا سبب بنتا ہے انہوں نے کہا کہ خبر کی تشہیر سے قبل کی تصدیق ناگزیر ہے بلوچستان میں میڈیا کا ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے اورنگران صوبائی حکومت مستقبل قریب میں بھی مثبت صحافت کی امید رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت نے الیکشن کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں اس ضمن میں حساس پولنگ اسٹیشنز میں خفیہ کیمرئے بھی نصب کیئے جارہے ہیں تاکہ الیکشن کی سرگرمیوں اورنقل و حمل کی براہ راست مانیٹرنگ کی جاسکے اس کے علاوہ پولنگ اسٹیشنز کے عملہ کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے پولنگ اسٹیشنز جہاں پر بجلی کی سہولت موجود نہیں وہاں پر سولر سسٹم نصب کیئے جارہے ہیں جبکہ پینے کے صاف پانی سمیت ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی دشمنوں قوتوں کو پاکستان اور بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہوپارہی ہے جس کی وجہ سے سانحہ مستونگ جیسی بزدلانہ کاروائیاں کرکے صوبے میں خوف وہراس پھیلانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ جیسی کاروائیاں ہمارئے حوصلے پست نہیں کرسکتی ہیں بلکہ ملک و قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والوں کا خوان رائیگاں نہیں جائے گا انہوں نے کہا مزید کہا کہ جبکہ سوشل میڈیا پر الیکشن کے دوران تھریڈ الرٹ جیسی خبریں بے بنیاد ہیں عوام ایسی خبروں اور پروپگینڈوں پر کان نہ دھریں بلکہ استحکام پاکستان کے لیے حکومتی مشینری ،قومی اداروں سمیت عوام سب ایک ہی پیج پر متفق ہیں اور اس ضمن میں میڈیا کو چاہیے کہ وہ مثبت اور تصدیق شدہ خبروں کی تشہیر کو یقینی بنائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں