نگران وزیر اعلیٰ پنجاب پروفیسر حسن عسکری ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

نوابزادہ سراج رئیسانی شہید کے بیٹے ، بھائی اور دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:03

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب پروفیسر حسن عسکری ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ ۔21جولا ئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب پروفیسر حسن عسکری ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ۔ نگران صوبائی وزراء امام بخش بلوچ اور سلام خان نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان سراوان ہاؤس گئے جہاں انہوں نے نوابزادہ سراج رئیسانی شہید کے بیٹے ، بھائی اور دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور نوابزادہ سراج رئیسانی کی روح کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے مستونگ کے دہشت گردی کے واقعہ کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید نوابزادہ رئیسانی ایک سچے اور محب وطن پاکستانی تھے۔ جنہوں نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جرات مندانہ موقف اپنائے رکھا اور ملک و قوم کے لئے ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ نگران صوبائی وزیر پنجاب ضیا ایچ رضوی اورچیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی بھی موجود تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں