قوم پرستوں کے ایجنڈے کو عوام نے مسترد کردیا ،قاسم خان سوری

پشتونوں کا نعرہ لگانے والے ایک شاخ تک محدود ہوچکے،پریس کانفرنس

اتوار 22 جولائی 2018 19:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹر ی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ قوم پرستوں کے ایجنڈے کو عوام نے مسترد کردیا ،ذاتی مفادات کی خاطر قومیت کانعرہ لگانے والوں نے صوبے میں تعصب اور نفرتوں کو ہوا دے کر لوگوں کو آپس میں لڑوایا ،پشتونوں کا نعرہ لگانے والے ایک شاخ تک محدود ہوچکے،پی ٹی آئی اقتدار میں آکر عوامی مسائل حل کرے گی، یہ بات انہوں نے اتوارکے روز آزاد امیدوار حبیب اللہ خلجی کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 28پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار مبین خان خلجی کی حمایت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر پی بی 28پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار مبین خان خلجی ودیگربھی موجود تھے، حبیب اللہ خلجی نے آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی جنرل سیکریٹری کے عہدے اور پارٹی کے بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو کردیگر دوستوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکروں کیساتھ مل کر مبین خان خلجی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ، اس موقع پر قاسم خان سوری نے کہاکہ قوم پرستوں نے عوام کی فلاح بہبود کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیا،گورنر ،وزیر بلدیات، واسا ، تعلیم سمیت دیگر محکموں کے وزراء اور میئر ان کی پارٹی سے ہونے کے باجود عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی میگاپروجیکٹ نہیں دے سکے ،5سالوں کے دوران قوم پرست جماعت کواری روڈپراپنے پارٹی چیئرمین کے گھر کے سامنے کچرے کاڈھیر تک صاف نہیں کراسکے کی،سکولوں میں تعلیم اور ہسپتالوں میںصحت کی صورتحال سب کے سامنے عیاں ہے،انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر لوگوں کے مسائل حل کرے گی ،اور کوئٹہ شہر کو تمام اقوام کا خوبصورت گلدستہ بنائیںگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں