ماضی میں عوام کو دھوکہ دیا گیا، اربوں روپے فنڈز کے باوجود پنجپائی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، ملک عبدالولی کاکڑ

اتوار 22 جولائی 2018 20:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے حلقہ این اے 264 کے نامزد امیدوار ملک عبدالولی کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے حلقہ پی بی 24 سے نامزد امیدوار ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ ماضی میں عوام کو دھوکہ دیا گیا اور اربوں روپے فنڈز کے باوجود پنجپائی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اب وہ کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگنے آرہے ہیں ہم سردار عطاء اللہ مینگل اور باچا خان کے پیروکار ہیں عوام کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیںکرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجپائی کے مختلف کلیوں سردار نبی بخش سمالانی، کلی شادینی، کلی محمد خان، کلی میاں خان زئی ، کلی چچے زئی، کلی دین محمد، کلی محمد خیل، پنجپائی میں مختلف کارنر میٹنکوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے تبدیلی لا سکتے ہیں عوام پسماندگی کے خاتمے کیلئے 25 جولائی کو گھروں سے نکل کر کلہاڑا اور لالٹین پر مہر لگائیں مذہب اور قوم پرستوں نے اس علاقے کیلئے کچھ نہیں کیا اس کا جواب یہ ہونا چاہیے کہ عوام سابقہ نمائندوں کو مسترد کرتے ہوئے بی این پی اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنا کر مذہب اور قوم پرستوں کو جھٹکا دیں الیکشن میں ہر بندے نے ووٹ کے ذریعے اپنی رائے دینا ہے ہمیں سوچ سمجھ کر ووٹ دینا چاہیے ووٹ کی اہمیت نہ سمجھنے سے عوام پسماندگی کا شکار ہیں کیونکہ قوم و مذہب پرستوں نے باہر سے نمائندے لا کر علاقے کے عوام پر مسلط کیا جنہوں نے علاقے کو نظر انداز کیا ہم اپنے عوام کی خدمت کرینگے اپنے عوام کو ساتھ لیکر چلیں گے عوام کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کرینگے اجلاسوں سے سردار اورنگزیب سمالانی، بی ایس او کے سابق چیئرمین امان اللہ بلوچ، جمال رشتیاء، ملک رمضان، میر یار محمد سمالانی، ڈاکٹر امان سمالانی، سردار زادہ عمران سمالانی، فیصل زیب سمالانی، صوبیدار گلستان، ظاہر قلندرانی، سردار زادہ مصطفیٰ سمالانی، سردار محمد گل ساسولی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں عوام کے ووٹ دھوکہ دہی کے ذریعے حاصل کرنے والوں سے اب چھٹکارا پانے کے دن قریب ہیں ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو اب موقع نہیں دینگے اب عوام میں شعور آچکا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ پشتونوں کے درمیان بھائی چارہ قائم رکھنے سے بلوچستان اور ملک ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا اس مرتبہ پنجپائی نے جس امیدوار کی حمایت کی وہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

(جاری ہے)

پنجپائی کا الیکشن میں اہم رول ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو تبدیل کرنا اور عوام کے حقوق حاصل کرنا ہے ہم پر ذمہ داری ہے کہ ووٹ جو کہ قومی امانت ہے اسے بی این پی کے قومی اسمبلی کے امیدوار ملک عبدالولی کاکڑ اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار ملک نعیم بازئی کے حق میں استعمال کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں