کوئٹہ،حلقہ پی بی 25پرنامزدامیدوارنواب سلیمان خلجی کے حق میں آزاد امیدوار ڈاکٹر عبدالامین دستبردارہوگئے

اتوار 22 جولائی 2018 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) خلجی قومی اتحادکے سربراہ اورحلقہ پی بی 25پرنامزدامیدوارنواب سلیمان خلجی کے حق میںآزادامیدوارڈاکٹرعبدالامین دستبردارہوگئے،گزشتہ روز شاکرکالونی کوتوال میں دستبرداری تقریب سے نواب سلیمان خلجی،حاجی عبدالوالی،حاجی سیدعلی ہوتک اورحاجی جان محمدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرعبدالامین کاشکریہ اداکیااورکہاکہ حلقہ پی بی25پرنواب سلیمان خلجی سب سے زیادہ مضبوط امیدوارہیں جن کے حق میں پانچ امیدواردستبردارہوئے،درین اثناء نواب سلیمان خلجی،نعیم خان خلجی،حاجی عبدالولی سلیمان خیل،حاجی صمدخان خلجی،حاجی سیدعلی ہوتک،حاجی عبدالمالک میاں خیل،حاجی جان محمدسلیمان خیل،سردارنعمت اللہ سلیمان خیل،حاجی قادرخان سلیمان خیل،سردارولی ،محمدیارخان نے نواںکلی پشتونستان چوک میں سلیمان خیل قومی جرگہ کے زیراہتمام ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے قوم کوشعوردیا،حلقہ پی بی 25پربھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے،اس موقع پرپی ٹی آئی شاکرکالونی یونٹ کے صدرخان محمدنے پچاس ساتھیوں سمیت نواب سلیمان کی حمایت کااعلان کیاعلاوہ ازین نواب سلیمان خلجی،عبدالولی،حاجی جان محمد،حاجی عبدالصادق گنڈہ پور،میراجان نیازی،عادل خروٹی، میرامان اللہ لانگو،ٹکری آدم خان لانگو،حاجی عبدالمجیدلانگوحاجی عطاء اللہ لانگو،ادریس آغا،یسین آغا،عبدالغفارخلجی،اسدخان خلجی نے شیخ ماندہ کلی غلام جان،کلی گوادرخروٹ آباد، کوتوال،کلی بدین خیل نواں کلی میں کارنرمیٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی قوم یاذات کے خلاف نہیں ہم اپنے حقوق کے حصول کے لئے میدان عمل میں نکلے ہیں یہاں آبادتمام برداراقوام کے ساتھ ہم اچھے روابط رکھتے ہیں اورمحبت کی فضاکوفروغ دیں گے کسی کی مخالفت کریں گے اورنہ ہی کسی پرتنقیدکریں گے انہوں نے کہاکہ دھاندلی کاراستہ روکیں گے عوامی تائیدسے محروم لوگوں کودھاندلی کرنے نہیں دیں گے دھاندلی کامنصوبہ ناکام بنانے کے لئے حکمت عملی طے کی گئی ہے عوام 25جولائی کوصبح گھروں سے نکل کرانتخابی نشان آنکھ پرمہرلگائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرہوتک اسلامی اتحاد،لانگو،نیازی اورگنڈہ پورقوم کے عمائدین نے حمایت کااعلان کردیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں