ہمارا مقصد نفرتوں کو ختم کرنا اور صوبے کے عوام کو یکجاکرنا ہے، سعید احمد ہاشمی

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی اور پی بی 29سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سعید ہاشمی نے کہاہے کہ ہمارا مقصد نفرتوں کو ختم کرنا اور صوبے کے عوام کو یکجاکرنا ہے قوموں میں تقسیم در تقسیم کے عمل کو ختم کرکے بلوچستان کی خدمت کیلئے آگے بڑھیں گے، ہمارے ساتھ نوجوان قیادت ہے جو باہمت اور بڑے حوصلے کے ساتھ پارٹی کو آگے بڑھارہی ہے ،انہوں نے یہ بات اتوار کو پارٹی کے دفتر میں قبائلی رہنماء تفویض بزدار کی قبیلے سمیت جے یو آئی سے مستعفی ہوکر اور ان کی سربراہی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے کونسلر محمد عامر کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس میں کیااس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل منظورا حمد کاکڑ، قومی اسمبلی حلقہ 265کے امیدوار حاجی نصیب الله اور دیگر بھی موجود تھے، قبل ازیں مقامی ہوٹل میں تحریک لبیک یارسول الله ﷺ کے مفتی عبدالرازق نے پارٹی کی جانب سے این اے 265پر حاجی نصیب الله اچکزئی پی بی 28سے طاہر محمود خان اور پی بی 29سے سعید احمد ہاشمی کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ بادیزئی قبیلے کے سربراہ خان دولت خان بادیزئی نے پی بی 29سے سعید احمد ہاشمی کے حق میں دستبردار کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سعید احمد ہاشمی نے بھائی چارے کے فروغ کیلئے سب کو یکجاکررکھاہے انہوںنے کہاکہ ہم سعیداحمد ہاشمی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے سعید احمد ہاشمی نے کہاکہ خان دولت خان بادیزئی نے جو عزت دی ان کا فیصلہ اچھا ثابت ہوگا اور ہم سب کو ساتھ لے کرآگے چلیں گے انہوںنے تحریک لبیک یارسول الله ﷺ کے مفتی عبدالرازق اور ان کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا پریس کانفرنس میں سعید احمد ہاشمی نے کہاکہ تفویض احمد بزداران کے قبیلے اور محمد عامر کی شمولیت سے پارٹی کومزید تقویت ملے گی ہم بلوچستان کی خدمت کیلئے سب مل کر آگے چلیں گے ہمیں نفرتوں کو ختم کرنا ہے منظورا حمد کاکڑ نے کہاکہ بی اے پی میں تمام اقوام کے لوگ شامل ہیں ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ہمارے ساتھ 5سال کا ایجنڈا ہے اس پر عملدرآمدکرائیں گے اس موقع پر تفویض بزدار نے کہاکہ انہوںنے قبیلے کے ساتھ صلاح ومشورے کے بعد جے یو آئی سے مستعفی ہوکر بی اے پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے بی اے پی ابھرتی ہوئی سیاسی جماعت ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں