گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ اور گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات

پیر 23 جولائی 2018 00:30

کوئٹہ ۔22جولا ئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) گورنر بلو چستان محمد خان اچکزئی سے اتوارکے روز گورنر ہائوس کوئٹہ میں ان کے ہم منصب گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ اور گورنر خیبر پشتونخوااقبال ظفر جھگٹرا نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران ملک وصوبے کی مجموعی صورتحال ،امن وامان اور عام انتخابات 2018پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیر گورنر زبلو چستان کے ہمراہ رہے بعدآزاں تینوں صوبوں کے گورنر سراوان ہائوس کوئٹہ گئے جہاں پر انھوں نے بلو چستان کے سابق وزیر اعلیٰ نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے شہید ہونے والے بھائی نوابزادہ سراج رئیسانی کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔

انہوں نے مستونگ دھماکہ میں ہونے والے دیگر زخمیوںکی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعاکی۔قبل ازیں تینوں گورنرزسی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ بھی گئے اور وہاں پر موجود زخمیوں کی عیادت کی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں