دالبندین میں بی اے پی کے دفتر پر دستی بم حملے میں 20افرادزخمی ہوگئے

پیر 23 جولائی 2018 00:30

دالبندین میں بی اے پی کے دفتر پر دستی بم حملے میں 20افرادزخمی ہوگئے
کوئٹہ ۔22جولا ئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں بیس افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اودالبندین محمد عابد نے بتایا کہ دالبندین کی کلی خدائے رحیم میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا دستی بم حملے میں بیس افراد زخمی ہوئے جنہیں دالبندین کے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے چار زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور لیویز حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں