آزادی نعمت خداوندی ہے اس کا احترام ہماری شناخت اور بقا کی ضمانت ہے اور اس وحوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو اپنے عمل سے ثآبت کریں کہ ہم ایک آزاد قوم ہیں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل ) گوادر انیس طارق

منگل 14 اگست 2018 09:50

کوئٹہ۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل ) گوادر انیس طارق نے کہا ہے کہ آزادی نعمت خداوندی ہے اس کا احترام ہماری شناخت اور بقا کی ضمانت ہے اور اس وحوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو اپنے عمل سے ثآبت کریں کہ ہم ایک آزاد قوم ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کی تیاریوں سے متعلق لائن ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس کو بتایاگیاکہ جشن آزادی کی تمام تقریبات کو آخری شکل دے کر تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اجلاس کو بتایاگیاکہ جشن آزادی کی مناسبت سے پیر کے روز شام 4بجے آزادی ریلی نکالی جائے گی جس میں سول سوسائٹی ضلعی انتظامیہ سماجی کارکن شرکت کریں گے جبکہ پیر کی رات کو ضلعی انتظامیہ پاک آرمی اور سول سوسائٹی کی جانب سے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم میں رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں میوزیکل شو، بلوچی چاپ ، ٹیبلوز، سمیت اس پروگرام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل ویلفیئر گوادر کی جانب سے معذور افراد بھی جشن آزادی کی مناسبت سے مختلف تقریبات میں حضہ لیں گے۔ اس کے علاوہ 14اگست کی صبح 8بجے بابائے بلوچستان غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم میں جشن آزادی کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی اور جشن آزادی کی مناسبت سے 14اگست کو مختلف کھیلوں کا بھی انعقاد کا اہتمام کیاگیا ہے جس میں فٹبال ، کرکٹ ، والی بال، کشتی ، ریس ، رسہ کشی، بلوچی روایتی و ثقافتی کھیل بھی شامل ہوں گے۔

جبکہ ماس ہیومن ریسورس سروس کی جانب سے بھی 14اگست کی شام 4بجے آزادی ریلی منعقد ہوگی اس سلسلے میں ماس ہیومن ریسورس سروسز کے نمائندہ ندیم صباء چوہدری نے کہا ہے کہ جشن آزادی کی مناسب سے آزادی واک جاوید کمپلیکس سے شروع ہوکر گوادر و مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے کشی چوک پر ختم ہوگی۔ آزادی واک کا مقصد 14اگست جشن آزادی ہے جس میں عام انسانی حقوق کی فراہمی مضبوط معیشت اور کرپشن سے پاک خوبصورت پاکستان کا اعادہ کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں