گوادر سمیت بلوچستان کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، صحت، تعلیم اور سماجی ترقی کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ،چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر

منگل 14 اگست 2018 09:50

کوئٹہ۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر نے کہا ہے کہ گوادر سمیت بلوچستان کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، صحت، تعلیم اور سماجی ترقی کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظحار انہوں نے موڈ ڈیم، شادی کور ڈیم کارواٹ ڈی سیلینیشن اور پسنی ڈی سیلینیشن پلانٹ کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری ایریگیشن ، سینٹر بورڈ آف ریونیو شعیب احمد گولہ، کمشنر مکران جاوید احمد شاہوانی، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) محمد وسیم سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر اریگیشن حکام نے شادی کورڈیماور سوڈ ڈیم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 3ارب 30کروڑ روپے کی لاگت سے سوڈ ڈیم تا گوادر 26کلو میٹر پائپ لائن کی بچھائی کا کام تیزی سے جاری ہے اس منصوبے کا اب تک 94فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ 3ارب روپے کی لاگت سے شادی کور تا سوڈ ڈیم کے پائپ لائن کی بچھائی کیلئے ٹینڈر ہوچکا ہے اس منصوبے پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا چیف سیکرٹری بلوچستان نے پسنی میں میٹھے پانی کے پلانٹ کا بھی دورہ کیا اس موقع پر بی ڈی اے حکام نے بریفنگ دی،چیف سیکرٹری نے زیر التواء منصوبے پر برہمی کا اظہار کیا اور بی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ اس منصوبے سے متعلق رپورٹ بناکر بہت جلد پیش کی جائے چیف سیکرٹری بلوچستان سے پسنی کے بلدیاتی نمائندوں نے بھی ملاقات کی اور پسنی کے مسائل و مشکلات سیمت پسنی فشن ہاربر اتھارٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ حکومت ماہی گیری کے شعبے میں سنجیدگی کے ساتھ مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے ماہی گیری کے شعبے کو ترقی دینے اور پسنی فش ہاربر کی بحالی کیلئے جلد اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بلدیاتی نمائندوں کو بتایا کہ پسنی کے تمام مسائل بشمول پسنی فش ہاربر اتھارٹی بہت جلد حل کئے جائیں گے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ دریں اثناء چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر نے ڈپٹی کمشنر گوادرآفس کی نئی بلڈنگ کا افتتاح بھی کیا۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گوادر کی نئی بلڈنگ 17ماہ کی مختصر مدت میں تیار کی گئی ہے جس پر 4کرورڑ 28لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے یہ بلڈنگ 20سے زائد کمروں پر مشتمل ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں