یوم آزادی پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتاہوں ،نگران صوبائی وزیرداخلہ آغا عمر بنگلزئی

منگل 14 اگست 2018 09:50

کوئٹہ۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) نگران صوبائی وزیرداخلہ آغا عمر بنگلزئی نے 14اگست یوم آزادی پر تمام اہل وطن کو مبارکباد دی ہے اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا قیام پاکستان مسلمانان برصغیر کی انتھک جدوجہد اور قربانیوں سے ممکن ہوا ہے ہمیں آزادی کی نہ صرف قدر کرنی چاہئے بلکہ ملک کی سلامتی ا ور ترقی کے کے حوالے سے بحیثیت فرد اور قوم اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے معاشرے کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر زور دیا ہے کہ وہ یوم آزادی کے موقع پر اس بات کا عہد کریں کہ ملک کے استحکام اور ترقی کیلئے وہ بحیثیت پاکستانی نہ صرف اپنے حصے کا کردار ادا کریں گے بلکہ ملک کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں