ملک ہمیں بے شمار مالی و جانی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے،ہمارا اخلاقی اور قومی فریضہ ہے کہ اپنی آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے ملکی استحکام، ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی

منگل 14 اگست 2018 09:50

کوئٹہ۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک ہمیں بے شمار مالی و جانی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے اور ہمارا اخلاقی اور قومی فریضہ ہے کہ اپنی آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے ملکی استحکام، ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

یوم آزادی پر اپنے پیغام میں گورنر نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم اپنے باہمی اتحاد و اتفاق سے ہی درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر قسم کے تعصبات اور ذاتیات سے بالا تر ہوکر قومی یک جہتی کا ثبوت دیں۔ گورنر نے جشن آزادی کے موقع پر جدوجہد آزادی کے شہداء اور اکابرین کی قومی خدمات قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کی مزید ترقی کیلئے بحیثیت فرد وقوم اپنا انفرادی و اجتماعی کردار ادا کرنا چاہئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں