صدر پاکستان کی جانب سے بلوچستان پولیس کے شہید سب انسپکٹر شیر حسن اورکانسٹیبل کالا خان کو قائداعظم قومی پولیس ایوارڈ سے نواز اگیا

منگل 14 اگست 2018 15:40

کوئٹہ۔ 14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) صدر پاکستان کی جانب سے بلوچستان پولیس کے شہید سب انسپکٹر شیر حسن اورکانسٹیبل کالا خان کو قائدا عظم قومی پولیس ایوارڈ سے نوازاگیا۔

(جاری ہے)

چودہ اگست کے حوالے سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہونے والی سادہ مگرپروقارتقریب میں گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی نے بلوچستان پولیس کے دونوں شہیدوں کے ورثاء کوقومی ایوارڈ سے نوازا۔تقریب میں نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلاؤالدین مری ،اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی ،نگران وزیرداخلہ آغا عمر جان بنگلزئی ،چیف سیکرٹری بلوچستان اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں