ملک کی تقدیر ترقی و کامیابی جمہوریت جمہوری نظام اور قانون کی بالا دستی سے ہی وابستہ ہے ،یوم آزادی کی خوشی کے ساتھ جمہوری دور کی تکمیل اور نئے دور کے آغاز کی بھی مسرت ہے،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی کابلوچستان ہائی کورٹ میںمنعقدہ تقریب پرچم کشائی سے خطاب

منگل 14 اگست 2018 15:40

کوئٹہ۔ 14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے کہا ہے کہ ملک کی تقدیر ترقی و کامیابی جمہوریت جمہوری نظام اور قانون کی بالا دستی سے ہی وابستہ ہے ۔یوم آزادی کی خوشی کے ساتھ جمہوری دور کی تکمیل اور نئے دور کے آغاز کی بھی مسرت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ہائیکورٹ میں تقریب پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے کہا کہ جمہوری نظام اور جمہوری اداروں کو مضبوط کرنا سب کی ذمہ داری ہے، ملک کی مضبوطی کیلئے دن رات عزم کے ساتھ محنت کرنا ہوگی، انہوں نے کہا کہ معاشرے کو کرپشن اقربا پروری اور دہشتگردی سے پاک کئے بغیر قومی اہداف کا حصول ممکن نہیں، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ہمارے لئے شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ عدلیہ آئین کی پاسداری کیلئے اپنے حلف کی پاسداری کرے گی، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے کہا کہ معاشرے میں انصاف کی فوری فراہمی کیلئے بار کا موثر کردار اہم ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو عہد کرنا ہوگا کہ ملک کو بد امنی، اقربا پروری، کرپشن سے پاک کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں