علمدارایڈونچرایسوسی ایشن کوئٹہ (رجسٹرڈ)کے زیراہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے کوہ شعبان کی چوٹی پر پرچم کشائی پروگرام کاانعقاد آزادی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قد ر ہمیں غلام قوموں سے کرلینی چاہئے

منگل 14 اگست 2018 15:40

کوئٹہ 14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) علمدارایڈونچرایسوسی ایشن کوئٹہ (رجسٹرڈ)کے زیراہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے کوہ شعبان کی چوٹی پر پرچم کشائی پروگرام کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اورنوجوانوںنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے کوہ پیمائوںنے علیٰ الصبح کوہ شعبان کی چوٹی پرقومی پرچم لہراکرباقاعدہ طورپرپرچم کشائی کی اورمل کر ایک آوازمیں قومی ترانہ پڑھا اورملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اورنگزیب کاسی ، صدرمحمدایوب ،جنرل سیکریٹری عابدحسین نے پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آزادی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قد ر ہمیں غلام قوموں سے کرلینی چاہئے ۔ایک صحت مند معاشرہ کے قیام کیلئے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیو ں کافروغ نہایت اہم ہے اوراسی مقصد کیلئے ہماری ایسوسی ایشن مختلف قومی ایام کے مواقع پر کوہ پیمائی جیسے صحت مند ایونٹس کاانعقاد کرتی رہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں