سردار یار محمد رند اسلا م آباد پہنچ گئے ،عمران سے ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال ،صوبے میں حکومت سازی بارے آگاہ کریں گے

منگل 14 اگست 2018 18:10

سردار یار محمد رند اسلا م آباد پہنچ گئے ،عمران سے ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال ،صوبے میں حکومت سازی بارے آگاہ کریں گے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستا ن کے صدر سردار یار محمد رند اسلا م آباد پہنچ گئے عمران سے ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور صوبے میں حکومت سازی کیحوالے سے آگاہ کریں گے ،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند منگل کو کوئٹہ سے اسلا م آباد پہنچ گئے جہاں وہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے ،سردار یار محمد رند عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم مشاورت کریں گے ملاقات میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں