گوادر میں جشن آزادی کی مناسبت سے میوزیکل نائٹ شو کا انعقاد

بدھ 15 اگست 2018 00:20

کوئٹہ ۔14اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) بابائے بلو چستان میر غوث بخش بزنجواسٹیڈیم میں نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کی جانب سے 13اگست اور 14اگست کی درمیانی رات جشن آزادی کی مناسبت سے میوزیکل نائٹ شوکا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔میوزیکل شو میں بلو چی زبان کے مایہ ناز گلو کار نور محمدنورل دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ملی نغمے پیش کئے رات 12بجے پرچم کشائی اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں