وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ ہوتا ہے چاہئے وہ نگران وزیراعلیٰ ہو یا منتخب وزیراعلیٰ ہو ،میر علائو الدین مری
بیروکریسی میں اچھے لوگ بھی ہیں میں نے دو ماہ کے اندر جو کچھ میں بلوچستان کے عوام کیلئے کرسکتا تھا وہ میں نے کیا ہے اب مطمئن ہوکہ جارہاہے ہوں،نگران وزیر اعلی بلوچستان
بدھ 15 اگست 2018 23:17
(جاری ہے)
میر علائوالدین مری نے یہ بات بدھ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں کیلئے 20ایکڑ زمین کے الاٹمنٹ کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا زمین کی الاٹمنٹ کا کوئی اہم مسئلہ نہیںتھا۔
مگر شاہد بیروکریسی نے کہی نہ کہی رکائوٹ ڈالی مجھے خوشی ہے کہ میں جاتے جاتے بحیثیت نگران وزیراعلی صحافیوں کیلئے 20ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ کا اعلان کرکے جارہاہوں ۔انہوں نے کہا جب سے میں نے چارج سنبھالا تو یہ بات میرے نوٹس میں لائی گئی کہ گوادر میں پانی کا اہم مسئلہ جو حل نہیں ہورہا ہے۔ میں نے گوادر جاکر پانی کا مسئلہ حل کردیا ہے ۔ میں نے چینی حکام سے ملاقات کی اب وہ مصنوعی بارش کا بندوبست کریں گے اور گوادر کے ڈیم بھر جائیں گے ۔انہوں نے کہا چائناکی حکومت کے ساتھ جو ہم نے معاہدہ کیا اس کے تحت اب گوادر کیلئے دالبندین کوئٹہ اور جہاں بھی پانی کا مسئلہ ہے وہاں چائنا کی حکومت نے ایسا منصوبہ بنایا کہ اب وہ جہاں بھی پانی کا مسئلہ ہو گا وہاں مصنوعی بارش کریں گے اور ڈیم بھر جائیں گے۔ انہوں نے کہا سیکورٹی فورسز نے لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کردی میں انہیں شہید کہونگا اس طرح جو صحافی اپنی ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہوئے ہیں میں انہیں بھی شہید کہونگا مگر افسوس کہ جو صحافی شہید ہوگئے ہیں ان کو ابھی تک صحیح معاوضہ نہیں ملا تو قابل افسوس بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کاپیشہ ایک مقدس اور عزیم پیشہ ہے اور پیشہ کے زریعے کی صحافی عوام کو اور سیاستدانوں کو صحیح حقائق سے آگاہ کرتے ہیں ۔شہید کبھی نہیں مرتا وہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا بلوچستان میں الیکشن ہوئے اور منتخب ارکان آگئے ہیں اس بات کا افسوس ہے میرے دور میں دو دہشتگردی کے ایسے واقعات ہوئے ہیں جس کا مجھے افسوس ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی شاید کہیں نہ کہیں رکائوٹ پیدا کرتی ہے مگر میرا ساتھ تعاون کیا اور 100فیصد بلوچستان کے عوام کیلئے جو کام میں نے شروع کردیئے تھے۔ ان میں سی80فیصد کامکمل ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے ہمارے معاشرے میں یہ فقدان پیدا ہوگیا ہے کہ ہم کسی کی مدد کرنے کیلئے تیار نہیں صرف اپنا ذاتی کام کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا پی ایچ ای کے محکمے نے گوادر میں پانی کے مسئلے کو ایک مسئلہ بنایا تھا اور میںنے وہاں جاکر چائنا کی کمپنی سے معاہد کیا اور پانی کا مسئلہ حل کیا۔ اور مصنوعی بارش سے میدانی ڈیم اور دوسرے ڈیم پانی کے بھر جائیں گے جس سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔اس سے قبل بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدرخلیل احمد کوئٹہ پریس کلب کے صدررضا الرحمن بی یو جے کے جنرل سیکرٹری ایو ب ترین نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر علائوالدین مری کو اور صوبائی وزیر اطلاعات خرم شہزاد کو بلوچی پگڑی پہنائی تقریب میں سیکرٹری اطلاعات انفارمیشن طیب علی لہڑی ،ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ حکومت بلوچستان شہزادہ فرحت ،ڈائریکٹر پی آئی ڈی بلوچستان عبدالمنان کاکڑ، سمیت سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں سینئر صحافی حافظ حمداللہ نے صحافیوں کو زمین کی الاٹمنٹ کے دوران بیروکریسی نے جو مشکلات ڈالی ان کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس سے قبل کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمان نے بھی پہلی مرتبہ صحافیوں کے معاملات میں وزیراعلیٰ ہائوس کے اسٹاف کی جانب سے جو مشکلات پیدا کی جاتی رہی ہیں ان سے بھی تفصیل سے آگاہ کیا تاہم انہوں نے ان بیروکریسی کا نام لینے سے گریز کیا اور وارننگ دی کہ آئندہ وزیراعلیٰ ہائوس کی بیروکریس مسائل حل کرنے میں کوئی کوشش کی ہم اسی طرح اس کو ہم بھی جواب دیں گے۔ کوئٹہ پریس کلب میں ہونے والی تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض کوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عبدالخالق رند نے ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
انچارج پرائس کنٹرول کمیٹی چمن محمد حنیفیا نے لیویزکے ہمراہ شہر کے مختلف تندوروں کا دورہ،روٹی کی وزن ..
دھاندلی کے زریعے پارلیمنٹ سے دور کرنے کیلئے جو پلائننگ کی گئی تھی، جمعیت عوامی قوت کے زریعے اس ناکام ..
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کراٹے کومبٹ پاکستانی ٹیم کے کپتان و عالمی کھلاڑی شاہ زیب رند کو جیتنے پر مبارکباد ..
صوبائی حکومت وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے جائزہ لے گی، وز یر اعلیٰ بلو چستان
صوبائی بیور و کریسی میں تقرریاں و تبادلے
وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ کے احکامات پر سینئر انجینئر کو ٹرانسفر گرانٹ کی ادائیگی
خواتین کی ہراسمنٹ سنگین اور قابل گرفت جرم ہے،صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ
کوئٹہ،عالمی ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات آگاہی مہم 2024 کے حوالے سے واک کا اہتمام
عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پوری تندہی اور سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیر صحت بلوچستان
داخلہ مہم کا ہدف مکمل کرچکے ہیں ،مزید داخلے جاری ہیں،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر
کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات سےبی ایم جی ایف ڈاکٹر ریحان حفیظ کی پولیو مہم کے انتظامات و حفاظتی ٹیکہ ..
جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کا احتجاجی کیمپ اور دھرنا
کوئٹہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری