اگست کو عوام نے جذبہ حب الو طنی کے ساتھ منا یا،ملک خرم شہزاد

بدھ 15 اگست 2018 23:17

اگست کو عوام نے جذبہ حب الو طنی کے ساتھ منا یا،ملک خرم شہزاد
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) نگران صوبائی وزیر اطلاعات وترجمان حکومت بلوچستان ملک خرم شہزاد نے کہا ہے کہ 14اگست کے تمام تقریبات ودیگر پروگرام عوام نے پورے ملک اور خصوصاً بلوچستان میں جذبہ حب الو طنی کے ساتھ جس طرح سے منا یا یہ ایک عظیم پیغام ہے کہ ہمارے صوبے کے لوگ محب وطن اورسچے پاکستانی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے دن کو منانے کا مقصد اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم اس بات کو سوچیں کی اس ملک نے ہمیں سب کچھ دیاہے کہ ہم نے بھی اس ملک کیلئے کچھ کیا ہم نے اس ملک کی ترقی خوشحالی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنی ذات اورمعاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر عملی اقدامات کرنے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ میں بلوچستان آج ترقی اورخوشحالی کے سفر پر رواں دواں ہے لیکن دشمن قوتین نہیں چاہتی کہ یہ بڑا صوبہ ترقی کرے لہذا وہ صوبے اور ملک میں انتشار پیداکرنے کی نام کو شش کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس میں انہیں کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیو ر عوام یکجیتی سے پوری دنیا کے سامنے آزادی کادن منا کرانہیں ایک پیغام دیا کہ پوری قوم منفق اور ہماری صصنوں میں اب نا اتفاقی ،اسنتشار نہیں بلکہ محبت واخو ت کا نہ ختم ہونے والا جزبہ شامل ہے کہ اب یہ ملک عالم دنیا کے افق پرروشن چراغ بن کر نمو دار ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں