حکومت اور میری ٹیم نے مختصر وقت میں صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی ،گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا،صحافیوں کی رہائشی اسکیم کیلئے 20ایکڑ زمین کی فراہمی کیلئے کوششیں کیں، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤا لدین مری کا پریس کلب کوئٹہ میں تقریب سے خطاب

جمعرات 16 اگست 2018 00:30

کوئٹہ۔ 15اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری نے کہا ہے کہ میں اور میری ٹیم نے مختصر وقت میں صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کی گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا صحافیوں کی رہائشی اسکیم کیلئے 20ایکڑ زمین کی فراہمی کیلئے کوششیں کیں جس میں ہم کامیاب ہوئے میری حکومت میں بیورو کریسی نے بہتر کردارادا کیاصحافی معاشرتی برائیوں کے خلاف آواز اٹھائیں صحافیوں کو رہائشی سہولت دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں جرنلسٹ ہاؤسنگ اسکیم کیلئے زمین فراہم کرنے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں وزیراطلاعات ملک خرم شہزاد، سیکرٹری اطلاعات طیب لہڑی، ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت بلوچستان شہزادہ فرحت، صدر پریس کلب رضا الرحمن ،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ علاؤ الدین مری نے کہا کہ تین ماہ کی مختصر مدت میں کوشش کی کہ انفرادی کام کرنے کی بجائے اجتماعی کاموں کو ترجیح دی بلوچستان کے 40صحافی فرائض کی ادائیگی میں شہید ہوئے ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں صحافی کالونی کیلئے بیس ایکڑ زمین کے راستے میں بہت سی رکاوٹیں ڈالی گئیں لیکن ہم نے تمام رکاوٹوں کو دور کرکے صحافیوں کو رہائشی اسکیم کیلئے زمین کی فراہمی میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پوائنٹ سکورننگ پر یقین نہیں رکھتالیکن یہ آپ کا حق ہے۔ اس سے قبل محمد ایوب ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت بلوچستان کے شکر گزار ہیں جس نے ہماری گرانٹ منظور ی کے بعد رہائشی کالونی کیلئے زمین کی منظوری دی اب ہمیں امید ہے کہ وہ جلد از جلد حد بندی کرکے ہماری زمین کو ہمارے حوالے کردیں گے تاکہ جو صحافی کرایے کے مکانات میں رہائش پذیر ہیں انہیں اپنا گھر مل سکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمن نے کہا کہ 1995ء سے ہم رہائشی اسکیم کیلئے جدوجہد کر رہے تھے بالآخر آج ہم اس میں کامیاب ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہہ کئی بار بیورو کریسی نے رکاوٹیں ڈالیں ہماری فائل کو گم کردیا گیا لیکن ہم نے طے کیا تھا کہ ہم اپنا حق لے کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ نے بھر پور طور پر کوشش کرکے ہمیں 20ایکڑ زمین کی فراہمی کو یقینی بنایا جس کے لئے ہم انکے مشکور ہیں صدر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد نے کہا کہ اس جدوجہد میں ہمارے اکابرین کی کاوشوں کو ہم کسی صورت بھی بھول نہیں سکتے جنہوں نے دن رات ایک کرکے کوشش کی ۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ علاؤ الدین مری مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے بھر پور طریقے سے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے صحافی کالونی کیلئے زمین کی فراہمی کو یقینی بنایا تقریب سے صحافی حماد سیاپاد نے بھی خطاب کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں