عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں نے عوام اور ووٹ کی تقدوس کے توہین کی ہے، مولانا عبد الغفور حیدری

جمعرات 16 اگست 2018 20:52

عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں نے عوام اور ووٹ کی تقدوس کے توہین کی ہے، مولانا عبد الغفور حیدری
کوئٹہ/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) عوام نے جس جزبے سے ایم ایم اے کے امیدواروں کو ووٹ دیا وہ قابل تحسین ہے لیکن عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں نے عوام اور ووٹ کی تقدوس کے توہین کی عوامی مسائل حل کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں موثر کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق ڈپٹی چئرمین سینیٹ حضرت مولانا عبد الغفور حیدری گزشتہ دنوں پارلیمنٹ لاجز میں این اے 267 مستونگ قلات شھید سکندر آباد سے کامیاب رکن قومی اسمبلی آغا محمود شاہ سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر چیرمین میونسپل کمیٹی قلات آغا فضل الرحمن شاہ آغا حفظ الرحمن شاہ آغا عطاء اللہ شاہ بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور ورکرز کا تہہ دل سے مشکور ہیں جہنون نے شب و روز محنت کرکے جمعیت علماء اسلام اور متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو قابل فخر ووٹ دیا انکی ہمت کو سلام ہے دھاندلی سے بننے والے حکومتیں بھی چند دنوں کے لیے بنتی ہے وہ عوام کے کیا مسائل حل کرئنگے جنہیں عوامی مسائل سے آگاہی نہیں دھاندلیوں سے جیت والے اپنے جیت بھی پریشان ہیں مولانا حیدری نے کہا کہ ایم ایم اے کے راستے کو زبردستی روکا گیا ہمارے کء امیدواروں کے جیت کو زبردستی ہار میں تبدیل کیا گیا متحدہ مجلس عمل متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر عام انتخابات میں تاریخی دھاندلی کے خلاف آواز بلند کریگی ووٹ کی عزت بچانے کے لیے کردار ادا کریں گے عوامی مینڈیٹ پر ڈاک ڈالنے والوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں