کوئٹہ، بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر و نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان عالیانی نے بشریٰ رند کو پارٹی ترجمان نامزد کر دیا

جمعرات 16 اگست 2018 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان عالیانی نے پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی بشریٰ رند کو پارٹی ترجمان نامزد کر دیا ممکنہ حکومت تشکیل کی صورت میں وہ حکومت بلوچستان کی ترجمان ہو گی اور بشریٰ رند بلوچستان کی پہلی خاتون ترجمان کا اعزاز حاصل کرے گی بشریٰ رند نے ’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ہے کہ پارٹی صدر اور دیگر عہدیداروں نے جو ذمہ داری سونپی ہے اس کو احسن طریقے نبھائونگی اور میڈیا میرے ساتھ تعاون کرے گا تاکہ میں پارٹی اور حکومت کی احسن طریقے سے ترجمانی کے فریضہ کو سرانجام دے سکوں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں