میر عبدالقدوس بزنجو اسپیکر بلوچستان اسمبلی ، سردار بابر موسیٰ خیل ڈپٹی اسپیکر منتخب

جمعہ 17 اگست 2018 00:06

میر عبدالقدوس بزنجو اسپیکر بلوچستان اسمبلی ، سردار بابر موسیٰ خیل ڈپٹی اسپیکر منتخب
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اسپیکر جبکہ تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے نومنتخب اسپیکرعبدالقدوس بزنجو سے سابق اسپیکر راحیلہ حمید درانی نے حلف لیا جبکہ ڈپٹی اسپیکر سے نومنتخب اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے حلف لیا نومنتخب اسپیکر نے 65 کے ایوان میں سے 39 ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل میں اپوزیشن کے حاجی نواز کاکڑ نی20 ووٹ لئے نومنتخب ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نی36 جبکہ اس کے مد مقابل میں اپوزیشن کے احمد نواز بلوچ نے 21 ووٹ لئی اور ایک ووٹ مسترد ہوئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 45 منٹ تاخیر سے سابق اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدارت میں شروع ہوا اجلاس میں سانحہ سنجدی میں جاں بحق کانکنوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں 59 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے جب کہ مسلم لیگ ن کے نواب ثنااللہ زہری ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے ایوان نہیں آئے بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالقدوس بزنجو 39 ووٹ لے کر اسپیکر منتخب ہوئے جب کہ ان کے مد مقابل جمعیت علمائے اسلام (ف)کے محمد نواز 20 ووٹ حاصل کرسکے بعدازاں عبدالقدوس بزنجو نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھایا جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لئے بھی خفیہ رائے شماری سے ووٹنگ ہوئی تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل نی36جبکہ ان کے مد مقابل میں احمد نواز بلوچ نی21 ووٹ حاصل کئے بعدازا ں نومنتخب اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل سے حلف لیا سابق اسپیکر راحیلہ حمید درانی نے کہا ہے کہ آج ہمیں خوشی محسوس ہوئی کہ جمہوریت کا ایک اور مرحلہ طے ہو گیا اور نومنتخب اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کو مبارکباد پیش کر تے ہیں اور امید کر تے ہیں کہ وہ اپوزیشن اور حکومت کو ساتھ لے کر چلیں گے نومنتخب اراکین کو 14 اگست کا مبارکباد بھی پیش کر تے ہیں ملک بڑی قربانیوں کے بعد ہم نے حاصل کیا ہے ہمارے خاندان پارٹی اور اراکین اسمبلی نے بھر پور تعاون کیا اور پانچ سال کو اسمبلی جمہوری طریقے سے چلایا اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی تو میں اس پر معافی ما نگتا ہوں نومنتخب اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے حلف اٹھانے کے بعد خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ حمایت کرنے پر اراکین اسمبلی کا شکر گزار ہوں جمہوری عمل آگے بڑھانے پر سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں احتجاج جمہوری حق ہے ایوان کا تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں ہے امید ہے کہ ایوان کا تقدس برقراررکھا جائیگا اور حکومت واپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے ہم جمہوری لوگ ہے اور جمہوری طریقے سے سب کو لے کر چلنا چا ہتے ہیں بلوچستان ایک قبائلی اور روایتی صوبہ ہے اور ہمارے کچھ روایات بھی ہے کہ ہم ایک دوسرے کا احترام کر تے ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں