اُردو پوائنٹ پاکستان کوئٹہکوئٹہ کی خبریںچیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی سے نگران وزیر داخلہ بلوچستان آغا عمر ..

چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی سے نگران وزیر داخلہ بلوچستان آغا عمر بنگلزئی کی ملاقات

کوئٹہ۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2018ء)چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی سے گذشتہ روز یہاں نگران صوبائی وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی نے ملاقات کی اس دوران صوبائی وزیر سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے بحثیت صوبائی وزیر داخلہ انکی کارکردگی کو سراہا۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کوبرقراررکھنے اور خصوصاً انتخابات کے دوران صوبائی محکمہ داخلہ نے اپنے فرائض جس تندہی اور فرض شناسی سے ادا کئے وہ قابل تعریف ہے ۔

چیئرمین سینٹ نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت نے صوبے کے عوام کے اعتماد پر پوراانتخابی عمل کو جس طرح کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا اسے ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر داخلہ نے چیئرمین سینٹ کی جانب سے انکی کارکردگی پر اعتماد کے اظہار پر انکا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ نومنتخب صوبائی حکومت کو اقتدار کی منتقلی تک وہ اپنے فرائض اسی طرح تندہی سے ادا کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کوئٹہ شہر کی مزید خبریں