کوئٹہ ‘نگران وزیر ریلوے روشن خورشید نے ڈیجیٹل ریزرویشن کا افتتاح کر دیا

صوبے کے لوگوں کیلئے کام کرکے خوشی ہوئی‘محکمہ جدید سہولیات فراہم کر رہا ہے‘گفتگو

جمعہ 17 اگست 2018 15:59

کوئٹہ ‘نگران وزیر ریلوے روشن خورشید نے ڈیجیٹل ریزرویشن کا افتتاح کر دیا
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) نگران وفاقی وزیر ریلوے روشن خورشید بروچہ نے کہا ہے کہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں نے اپنے صوبے اور علاقہ کے لوگوں کے لئے کام کیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر ریلوے روشن خورشید بروچہ نے کوئٹہ میں ڈیجیٹل ریزرویشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی جانب سے ڈیجیٹل ریزرویشن سسٹم ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے ریلوے کا کام عوام کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہے مگر ان جدید سہولیات کی حفاظت عوام کا کام ہے اپنے علاقے اور صوبے کے لئے کام کرنا میری خوش نصیبی ہے چاہتا ہوں کہ پاکستان ریلوے مزید ترقی کرے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں