قربانی کے جانور کے خون کا قطرہ زمین پر گرنے سے پہلے ہی قربانی کرنیوالے کی مغفرت ہوجاتی ہے، محمد شاہد عطاری

جمعہ 17 اگست 2018 22:12

قربانی کے جانور کے خون کا قطرہ زمین پر گرنے سے پہلے ہی قربانی کرنیوالے کی مغفرت ہوجاتی ہے، محمد شاہد عطاری
کوئٹہ۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء)دعوت اسلامی کی مرکز ی مجلس شوریٰ کے رکن محمد شاہد عطاری مدنی نے کہا ہے کہ قربانی کرنے والے کیلئے ایسا اجروثواب ہے کہ قربانی کے جانور کے خون کا قطرہ زمین پر گرنے سے پہلے ہی قربانی کرنیوالے کی مغفرت ہوجاتی ہے اور بروز قیامت قربانی کے خون اور گوشت کو ستر گناہ اضافے کے ساتھ میزان عمل میں رکھا جائے گا لہٰذا جس مسلمان پر قربانی واجب ہوجائے تو اس کی ادائیگی میں سستی سے کام لینے کے بجائے خوش دلی اور رضائے الٰہی کیلئے قربانی کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کرنیوالے کو قربانی کے جانور کے ہر بال کے بدلے میں ایک نیکی ملتی ہے جس نے خوشدلی سے طالب ثواب ہو کر قربانی کی تو وہ آتش جہنم سے حجاب ہوجائے گی۔محمد شاہد عطاری مدنی نے کہا کہ جو لوگ قربانی کی استطاعت رکھنے کے باوجود اپنی واجب قربانی ادا نہیں کرتے ان کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں