عمران خان کا وزیر اعظم منتخب ہونا ایک نیک شگوں ہے، انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان دن دگنی رات چگنی ترقی کریگا ،پی ٹی آئی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی

ہفتہ 18 اگست 2018 00:40

کوئٹہ۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیر اعظم منتخب ہونا ایک نیک شگوں ہے‘ انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان دن دگنی رات چگنی ترقی کریگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کی عوام کو بہتر زندگی کی طرف گامزن اورانکی بہتر خدمت کریں گے‘ ملک بھر کے عوام نے پی ٹی آئی پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا تریں گے ۔

بابر یوسفزئی نے کہا کہ بلوچستان کو بھی کرپشن اور کمیشن سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے بلوچستان میں بھی ترقی لائیں گے صوبے کے عوام کی احساس محرومی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی پارلیمانی کمیٹی صوبائی صدر سربراہ سردار یار محمد رند کی قیادت میں بلوچستان میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں