عوامی نیشنل پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی کی نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کو مبارکباد

ہفتہ 18 اگست 2018 16:28

عوامی نیشنل پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی کی نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کو مبارکباد
کوئٹہ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی کی نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحت رائے ونڈ نے سی پیک پر سب کو دھوکہ دیا سی پیک کے اربوں روپے کے منصوبوں سے بلوچستان کو کچھ نہیں ملا ،اگر ہم سی پیک پر توجہ دے تو آئندہ پچاس سال کے مسائل حل ہوجائینگے،انہوں نے کہا کہ قربانیاں ہم دیتے رہے مگر مزے دوسرے اٹھاتے ہیں ،اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اصغر اچکزئی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال صوبے کے مسائل پر توجہ دیںگے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں