بلوچستان عوامی پارٹی کے میر جام کما ل وزیر اعلی بلو چستان منتخب

میر جام کمال کے والد اور داد بھی وزیراعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں، میر جام کمال علیانی کا تعلق ضلع لسبیلہ سے ہے وہ دو مرتبہ ڈسٹرکٹ ناظم لسبیلہ رہ چکے ہیں

ہفتہ 18 اگست 2018 17:12

بلوچستان عوامی پارٹی کے میر جام کما ل وزیر اعلی بلو چستان منتخب
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ جو بلوچستان عوامی پارٹی (باپ ) اور دیگر اتحادیوں کے نامزد وزیراعلیٰ بھاری اکثریت سے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے ہیں ان کے والد اور داد بھی وزیراعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں۔ میر جام کمال علیانی کا تعلق ضلع لسبیلہ سے ہے وہ دو مرتبہ ڈسٹرکٹ ناظم لسبیلہ رہ چکے ہیں۔

2013سے 2018تک وہ قومی اسمبلی کے ممبر اور وزیر مملکت پیٹرولیم بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے داد میر جام غلام قادر پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں پہلی مرتبہ 27اپیرل 1973سے 31دسمبر 1974تک وزیراعلیٰ بلوچستان رہے جس کے بعد 31دستمبر 1975کو گورنرراج نافذ کردیا ۔جس کے بعد وہ آزاد امیدوار میر جام غلام قادر دوسری مرتبہ 6اپریل 1985سے لیکر 29مئی 1988تک وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء میر جام محمد یوسف یک دسمبر 2002سے لیکر 19نومبر 2007تک وزیراعلیٰ بلوچستان رہے جس کے بعد سردار صالح محمد بھوتانی نگران وزیراعلی کے طور پر 19نومبر 2007سے لیکر 8اپریل 2008تک رہے۔ جبکہ چیف آف جھالاوان بلوچستان مسلم لیگ (ن) کے نواب ثناء اللہ زہری 24دسمبر سے لیکر 9جنوری 2018تک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواب ثناء اللہ زہری بھی وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں