بلوچستان اسمبلی اجلاس ،سپیکر اراکین اسمبلی کی طویل تقریروں سے اکتا گئے ،بار بار اراکین کو تقاریر مختصر کرنے کا کہتے رہے

اراکین کو چاہیے وہ موقع کی مناسبت سے تقریر کریں ،طویل تقریروں سے وقت ضائع ہوتا ہے ،سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو

ہفتہ 18 اگست 2018 19:04

بلوچستان اسمبلی اجلاس ،سپیکر اراکین اسمبلی کی طویل تقریروں سے اکتا گئے ،بار بار اراکین کو تقاریر مختصر کرنے کا کہتے رہے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر اراکین اسمبلی کی طویل تقریروں سے اکتا گئے بار بار اراکین کو تقاریر مختصر کرنے کا کہتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو اراکین اسمبلی کو مختصر تقاریر کرنے کا کہتے رہے تاہم بیشتر اراکین نے مقررہ وقت سے زیادہ دیر تک تقریر کی ایک موقع پر جب اسپیکر طویل تقاریر سے اکتا گئے تو انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ اجلاسوں میںزیادہ بولنے والے اراکین کو آخر میں وقت دیں گے انہوں نے کہا کہ اراکین کو چاہیے کہ وہ موقع کی مناسبت سے تقریر کریں طویل تقریروں سے وقت ضائع ہوتا ہے اراکین متوازن بات کریں تا کہ تمام اراکین کو بات کرنے کا موقع مل سکے انہوں نے کہا کہ اراکین تقریر کر نے کے بعد خود باہر چلے جاتے ہیں اور بعد میں ایوان میں صرف وہی لوگ موجود ہوتے ہیںجنہوں نے تقریر نہیں کی ہوتی ،بعدازاں انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے کئی اراکین کو تقریر کرنے سے روک دیا اورقائد ایوان کو تقریر کرنے کا موقع دیا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں