سینیٹر سراج الحق اور مولانا عبدالحق ہاشمی کی عمراان خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 18 اگست 2018 21:05

سینیٹر سراج الحق اور مولانا عبدالحق ہاشمی کی عمراان خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق،صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہاہے کہ وزیراعظم کے انتخاب سے ایک جمہوری عمل مکمل ہواہے ۔ انہوںنے کہاکہ اب حکومت کا اصل امتحان شروع ہواہے ۔ حکومت اللہ اور عوام کے سامنے جوابدہ ہے ۔

ہماری خواہش ہے کہ اب حکومت اپنے منشور کی طرف توجہ دے اور عوام سے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہم مخالفت برائے مخالفت پر یقین نہیں رکھتے ۔ عوام کے مفاد میں جو بھی کام ہوگا ، ہم حکومت کو اس پر شاباش دیں گے ۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ آئین ، قانون اور پاکستان کے نظریے کو ہر چیز پر مقدم رکھا جائے گا اور قومی اداروں کو مضبوط اور مستحکم کیا جائے گامولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عمران خان بلوچستان کی ترقی وخوشحالی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے بلوچستان میں کرپشن کے خاتمے ، مسائل کے حل اور نفاذاسلام کیلئے ہم تحریک انصاف وصوبائی حکومت کا ساتھ دیں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں