میرعبدالغفورلہڑی کی جام کمال خان کو وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پرمبارکباد

اتوار 19 اگست 2018 18:30

کوئٹہ 19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی رہنماء سابق صوبائی وزیر میرعبدالغفورلہڑی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے قائدجام کمال خان عالیانی کو وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جام کمال نے صوبے میں ترقی خوشحالی اوربیروزگاری کے خاتمے اور معیشت کی بحالی کیلئے جو اعلان کررکھا ہے اس سے صوبے میں پسماندگی میں کمی آنے کے ساتھ عوام کی معیارزندگی میں بہتری آئے گی اور امن امان کی صورتحال بھی بہترہوجائے گی عوام نے بہت سے امیدیں جام کمال سے وابسطہ کررکھی ہیں امید ہے کہ وہ عوامی مشکلات اور مسائل کو حل کرکے ماضی کے دکھوں کا مداواہ کریں گے ان خیالا ت اظہار انہوںنے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر عبدالغفورلہڑی نے کہاکہ بی اے پی کے سربراہ جام کمال خان اورمنتخب ارکین اسمبلی عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے ہیں اورانہوںنے اس عزم کا ارادہ کیا ہے کہ وہ صوبے سے پسماندگی کے خاتمے اوروفاق سے صوبے کے حقوق حاصل کرکے بلوچستان کی تعمیر وترقی پرخرچ کریں گے انہوںنے کہاکہ ماضی میں وفاق نے بلوچستان کو احساس محرومی تلے دبوچ کے رکھا صوبے کی عوام کو وسائل فراہم نہ کرکے عوام کو حقوق نہ دیئے گئے بلوچستان کی عوام کے ساتھ وفاق کا ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک رہا ہے اورہمارے وسائل کوصوبے پر خرچ کرنے کے بجائے ملک کے دیگرصوبوں میں خرچ کرکے یہاں کی عوام کو دانستہ طورپراپنے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں