جام کمال خان نے بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا

اتوار 19 اگست 2018 19:30

کوئٹہ۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) جام کمال خان نے بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھالیا۔ جام کمال بلوچستان کے 16ویں منتخب وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

جام کمال خان نے بلوچستان کے 16ویں منتخب وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو، ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل ، منتخب ارکان اسمبلی اور نگرا ن کابینہ کے وزرا سمیت قبائلی عمائدین اور اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں