نصیر آباد، مجھ سمیت میرے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے،ہمیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار مقامی وڈیرے ہونگے، مقامی صحافی خلیل احمد کھوسہ کی اپیل

اتوار 19 اگست 2018 20:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) ضلع نصیر آباد تحصیل چھتر کے مقامی صحافی خلیل احمد کھوسہ نے حکومت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کر تے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمیت میرے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے اگر ہمیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار مقامی وڈیرے ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ18 سال سے بطور صحافی اعزازی خدمات سرانجام دے رہا ہوں اور علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردا رادا کیا پریس کلب چھتر کے صحافیوں نے ہمیشہ سچ ومذموم کا آواز بنتے رہے جس کی وجہ سے جا گیر داروں وڈیرہ شاہی نے وقت کیساتھ ہمارے خلاف مختلف طریقوں سے ہمیں ہراساں کیا جس کی وجہ سے ہمیں خطرہ محسوس ہو رہا ہے اور اب ہمیں علاقہ بند کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کی وجہ سے ہمیں سات دن میں علاقہ چھوڑنا ہو گا اگر نہ کیا تو ہمیں جان سے مار دینگے انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی جاتی ہے کہ ہمارے خلاف ہونیوالے مظالم کی تحقیقات ہونی چا ہئے اور جو بااثر افراد ملوث ہے ان کے خلاف سخت قانونی کا رروائی عمل میں لائی جائے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں